شازیہ مری

منافق شخص مذہب کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافق شخص مذہب کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کے روزگار پر ڈاکا مارا۔

شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کئے ،کراچی سے اسلام آباد تک بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے برائی کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو روتی شکل بناکر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا، عمران کو کرسی کی لالچ اور اقتدار کی بھوک نے پاگل کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج لوگ عمران کی حکومت ختم ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں، عمران خان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں