اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ،(ن)لیگ ہر بار اداورں کو متازع بنانے کی کوشش کرتی ہے ، ہر بار لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ (ن )لیگ کی روش ہے کہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں ،ہر بار لوگوں کو بے وقوفی نہیں بنایا جا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کبھی نہ ہارس ٹریڈنگ نہ بلیک میلنگ کی ہے،لارج سکیل مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں اوراپوزیشن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔شہبازگل نے کہاکہ پرانی حکومتوں میں پہلے سال ہی کرپشن کے الزامات لگتے تھے ،چار سال ہونے کو ہیں عمران خان پر کوئی الزام نہیں لگا ۔ انہوںنے کہاکہ فیصل آباد والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جنہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ الیکشن لڑ ااور اب منحرف ہوئے انہیں ووٹ نہیں دینا ۔