فارمیسی

فارمیسی ٹیکنیشن سالانہ امتحان 2019،2020،2021،2022کی ڈیٹ شیٹ کا بھی اعلان کیا جائے ‘ پی پی سی اے

لاہور( گلف آن لائن)آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن نے پنجاب فارمیسی کونسل کی طرف سے صرف اور صرف سپلمنٹری 2018فارمیسی ٹیکنیشن امتحان کا اعلان کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔آل پاکستان قارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب فارمیسی کونسل کی طرف سے تاحال سالا نہ فارمیسی ٹیکنیشن امتحان 2019،2020،2021 اور2022کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب فارمیسی کو نسل کے ممبران 50 ہزار فار میسی ٹیکنیشن طلبا وطالبات کا مستقبل تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں لہٰذا سیکرٹری سپیشلائز ڈہیلتھ کیر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن فوری طور پر صورت حال کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ واضح رہے کہ پنجاب فارمیسی کو نسل آزاد کشمیر اسلام آباد سمیت سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کا فارمیسی کا امتحان لیتی ہے۔ حکومت اس ضمن میں سالانہ کروڑوں روپے پنجاب فارمیسی کو نسل کو چلانے پر خرچ کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں