لاہور(گلف آن لائن) پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کا 14 رکنی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔خصوصی فلائٹ پر ایرون فنچ کی قیادت میں اسکواڈ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا، جہاں انہیں سخت سکیورٹی حصار میں لاہور کے نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان ایرون فنچ کے علاوہ سین ایبٹ، جیسن بہرن ڈورف، نیتھن ایلس، بین مکڈرموٹ، بین ڈوارشوئس، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
ایرون فنچ نے ٹوئٹر پر ٹریننگ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی۔سیریز کا پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا دو اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی بھی 5 اپریل کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔