گروزنی (گلف آن لائن)روس کی خودمختارجمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فوج نے یوکرین کی محصور جنوب مشرقی بندرگاہ ماریوپول کے سٹی ہال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اوروہاں روسی پرچم لہرا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قدیروف نے ٹیلی گرام پر چیچن زبان میں ایک فون ریکارڈنگ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انھوں نے کہا کہ روسی پارلیمان کے قانون سازآدم دیلم خانوف ہمارے بہادر آدمیوںسے بات کر رہے تھے۔چیچن رہنما نے اپنے ٹیلی گرام پرکہا کہ یہ لوگ ریڈیو پر یہ کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے ماریوپول حکام کی عمارت کو آزاد کرالیا ہیاوراس پر ہمارا پرچم لگادیا ہے۔
اس کے صارفین کی تعداد 14 لاکھ سے زیادہ ہے۔انھوں نے یوکرین کی انتہائی دائیں بازو کی ازوف بٹالین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دیگر یونٹ شہر کے متوازی طور پرآگے بڑھ رہے ہیں اوراسے ازوف گندگی سے پاک کر رہے ہیں۔یوکرینیوں کے لیے ان کے الفاظ کا ترجمہ یہ ہے،جو ڈاکو زندہ رہے،انھوں نے اس کا خطرہ مول نہیں لیا اور اپنے عہدے چھوڑ دیے ہیں۔ان کا اشارہ ازوف بٹالین کی طرف تھا۔انھوں نے لکھا کہ خدا نے چاہا تو جلد ہی ماریوپول کو مکمل طور پرپاک کر دیا جائے گا۔