شماریات بیورو

اہم صنعتی اداروں نے مجموعی طور پر 1,157.56 ارب یوآن کا منافع حاصل کیا، شماریات بیورو

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے قومی شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک ملک کے اہم صنعتی اداروں نے مجموعی طور پر 1,157.56 ارب یوآن کا منافع حاصل کیا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.0 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کو جاری اعداو شمار کے مطا بق اس عرصے کے دوران کان کنی کی صنعت کے حاصل شدہ منافع کی مجموعی مالیت 233.57 ارب یوآن رہی، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافے کا تناسب 1.32 گنا زائد ہے۔

مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے 875.92 ارب یوآن کا منافع حاصل کیا جس میں کمی کا تناسب 4.2 فیصد رہا۔اسی طرح بجلی، حرارت، گیس اور پانی کی پیداوار اور فراہمی کی صنعت نے 48.07 ارب یوآن کا منافع حاصل کیا جس میں 45.3 فیصد کی کمی آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک، 41 بڑی صنعتوں میں سے 21 کے مجموعی منافع میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا، 19 صنعتوں کے منافع میں کمی آئی جبکہ 1 صنعت نے اپنا خسارہ کم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں