احسن اقبال

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری عمران نیازی کی اپنی سفارش پہ ہوئی، احسن اقبال

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری عمران نیازی کی اپنی سفارش پہ ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کے الیکشن کمیشن پہ حملے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خود ان کی اپنی سفارش پہ ہوئی۔

انہوں نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کو بھڑکایا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے خلاف حالانکہ عدالتی حکم عزولی کی بدترین مثال خود قائم کی، فوج کو ڈرایا نواز شریف سے حالانکہ اس کے خلاف گندی ترین سوشل میڈیا کیمپین خود چلا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں