چین

چین، دیہی حیات کاری کی حکمت عملی کا اجراء

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی وزارت زراعت اور دیہات نے دیہی حیات کاری کی حکمت عملی جاری کی جس کے تحت رواں سال دیہات اور دیہی علاقوں کی ماحول دوست ترقی کے لیے سلسلہ وار اقدامات کئے جائیں گے ۔

وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ رواں سال کاشت کاری کی صنعت کی سبز اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے گا ۔ اس ضمن میں 100مثالی سبز کاونٹیاں قائم کی جائیں گی۔ کھاد اور کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ قابل کاشت زمین کو بہتر بنایا جائے ۔ اس مقصد کے لیے مرکزی خزانہ مالی امداد جاری رکھے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں