شادی

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپریل میں شادی کرینگے

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اگلے ماہ اپریل میں شادی کرنیوالے ہیں۔بھارتی ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کو بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے پاس جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ اس ڈیزائنر کو رنبیر کپور کے گھر بھی آتے جاتے دیکھا جا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2022ء میں شادی کا اعلان کرنیوالی یہ جوڑی جلد ہی اپریل کے وسط میں شادی کا ارادہ رکھتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل میں شادی کرنے کیلئے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے اپنی فلموں کی تاریخوں میں سے چھٹیوں کیلئے دن نکالے جانے سے متعلق ڈائریکٹرز سے بات چیت بھی چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں