لاہور(گلف آن لائن) حکومت کی جانب تین وفاقی وزرا کا وفد چوہدری برادران سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچا ، جہاں انہوں نے ا سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری پرویزالہی سے ملاقات کی،
حکومتی وفد میں وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل تھے، جب کہ ق لیگ کے رہنما اور ارکان قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ، مونس الہی، سالک حسین، حسین الہی اور سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک تھے۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔