سینیٹر شیری رحمان

عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے، عدم فراہمی کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے باوجود حکومت صارفین اور صنعت کو گیس فراہم نہیں کر سکی۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سر فہرست ہوگا، حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کی پیدا کردہ بحران قوم کے لئے ضرور باعث پریشانی ہونگے، ان کی بدانتظامی کی وجہ ملک میں مسلسل گیس کا بحران جاری ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ نااہل حکومت نا سردیوں میں گیس فراہم کر سکتے ہیں نا ہی گرمیوں میں

اپنا تبصرہ بھیجیں