لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر (ن) لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کی (ن)لیگ میں شمولیت کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فردوس عاشق کی جانب سے لندن میں مسلم لیگ (ن)کی اعلی قیادت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ (ن)لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم ان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔