اکبر ایس بابر

ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی درخواست پر اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی درخواست پر اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ۔

منگل کو عدالت عالیہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر یکم اپریل تک جواب جمع کروائیں ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو سن کر فیصلہ کریں گے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی دستاویزات پر اکبر ایس بابر کو دلائل سے روکیں۔

وکیل انور منصور نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی جس کے ٹی او آر دئیے گئے، سیکورٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بنک سے معلومات خود لیں ان کا اکبر ایس بابر سے تعلق نہیں۔ وکیل نے کہاکہ جو معلومات ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر الیکشن کمیشن نے خود لیں ان کو اکبر ایس بابر سے شئیر نہیں کر سکتے۔ عدالت نے کہاکہ کیا آپ چاہتے کہ الیکشن کمیشن نے جو معلومات خود لیں اس تک اکبر ایس بابر کو رسائی نا دیں؟،قانون پڑھ کر بتائیں کہاں الیکشن کمیشن کو ایسی معلومات تک کسی کو رسائی دینے سے روکا گیا ہے،انور منصور کی جانب سے متعلقہ قوانین عدالت کے سامنے پڑھے گئے ۔ بعد ازاں سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں