محاذ آرائی

یوکرین بحران پوری دنیا کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، یو رپی یو نین

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ سرد جنگ کا نظریہ اور گروہی محاذ آرائی کا پرانا راستہ یورپ میں ناکام ہے،کسی قطار میں کھڑے رہنا اور دنیا کو تقسیم کرنا کامیاب نہیں ہوگا۔ان خیا لات کا اظہار بد ھ کے روز چینی وزیر خا رجہ نے یورپی یونین کےنمائندہِ اعلیٰ برائے خارجہ وسکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ورچوئل ملاقات میں کیا۔

اس مو قع پر جوزف بوریل نے کہا کہ یوکرین بحران، یورپی یونین اور پوری دنیا کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔یورپی یونین جلد از جلد جنگ بندی کی اپیل کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ چین امن کی تکمیل کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔وانگ ای نے کہا کہ چین کا موقف واضح رہا ہے کہ جنگ اور امن کے درمیان ہم امن کے ساتھ کھڑے ہیں ،یکطرفہ پابندی اور مذاکرات کے درمیان ہم مذاکرات کا ساتھ دیتے ہیں اور آگ پر تیل ڈالنے اور آگ کو بجھانے کے درمیان ہم آگ کو بجھانے کے لیے کوشش کرتے ہیں۔تاریخ ثابت کرے گی کہ چین کا موقف ذمہ دارانہ ہے۔وانگ ای نے کہا کہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ انتہائی پابندیوں سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی ہےاور تنازعات مزید بگڑتے ہیں۔وہ ممالک جو تنازعے سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ان ممالک اور ان کے عوام سے اس تصادم کی قیمت ادا کروانا نہ تو منصفانہ ہے اور نہ ہی قانونی ہے۔چین ، روس-یوکرین تنازعے کے حل کے لیے مختلف فرقوں کے ساتھ مل کر کوشش کرتا رہے گا۔

جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین صورتحال بگڑتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی اور ہر قسم کی سرد جنگ یا گروہی محاذ آرائی کی مخالفت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں