کھجور

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کھجور کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور/کراچی(گلف آن لائن) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کھجور کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ،مختلف علاقوں میں کھجور کی قیمتیں 180 روپے سے 2 ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے کھجور بازار میں سکھر، خیرپور، پنجگور، بلوچستان، ایران، عراق اور سعودی عرب کی کھجور دستیاب ہیںتاہم اس سال قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت بڑھ گئی ہیں ۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کھجور کی قیمتوںمیں اضافے کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ میں فروخت میں بھی کچھ کمی آئی ہے۔سکھر کی اسیل کی قیمت 180 روپے، ایران کی مضافاتی 350 روپے جبکہ بصرہ کی کھجوریں 400 روپے میں فروخت ہورہی ہیں۔سعودی عرب کی سکری 1500 روپے، عجوہ کھجور 1700 اور عنبر کی قیمت 2 ہزار روپے کلو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں