نیویارک (گلف آن لائن) آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں معروف ہالی وڈ ادکار وِل اسمتھ نے امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپر جڑدیا جس پرشوبز سے جڑی شخصیات نے شدید ردعمل دیا ہے۔بالی وڈ دبنگ خان جو گزشتہ 11 برس سے ‘بگ باس’ شو کی میزبانی کررہے ہیں وہ بھی اس افسوسناک واقعے پر ردعمل دیے بنا نہ رہ سکے اور ایک تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا میزبان کو اسٹیج پرمحتاط ہوکر مذاق کرنا چاہیے؟ تو سلمان نے جواب دیا کہ بگ باس’ اور ‘دس کا دم’ سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں، بطور میزبان حاضرین کیلئے حساس ہونا اچھی بات ہے لیکن مذاق حد میں رہتے ہوئے کرنا چاہیے۔
سلمان نے مزید کہا کہ شوز کے دوران نامناسب واقعات ہوتے رہتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی بھی ہوتی ہے جس کا اظہار شوز کے دوران بھی کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے کبھی بھی حد سے تجاوز نہیں کرتا اور رویہ ہمیشہ ٹھیک رکھتا ہوں، آخرکار فریقین کو سمجھ آجاتا ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے صبراور تحمل سے کام لینا ہے اور کارکردگی دکھانی ہے۔خیال رہے کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان رواں برس 20 مئی 2022 کو ابوظبی میں 22 ویں ‘IIFA’ ایوارڈز کی تقریب میں رتیش دیش مکھ کے ہمراہ میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔