جہانگیرترین گروپ

پنجاب میں حکومت سازی ،پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنمائوں نے ایک دوسرے سے رابطہ کرکے پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماوں کے درمیان غیر رسمی مشاورت ہوئی ہے اور اپنی اپنی تجاویز بھی سامنے رکھی گئیں۔ذرائع کے رابطے کے دوران تینوں دھڑوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مشترکہ فیصلہ کرنے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی گئی اورتمام گروپس کے درمیان آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں