اعلان

قومی ایئرلائن کاماہ رمضان کیلئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان

لاہور(گلف آن لائن) قومی ایئرلائن نے ماہ رمضان کے لئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیر تا جمعرات صبح 10سے4بجے سہ پہر تک دفتری اوقات ہوں گے۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی منظوری کے بعد رمضان کے دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران پیر تا ہفتہ دفتری اوقات صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوں گے اور نماز ظہر ادائیگی کے لئے دوپہر ایک سے 1:30بجے تک وقفہ ہوگا۔نماز جمعہ ادائیگی کے لئے دوپہر ایک سے 2 بجے ایک گھنٹہ کا وقفہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں