اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے بتایا کہ نئے انتخابات 90 روز میں ہونگے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ۔