اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس وقت کی ٹاپ ڈیمانڈ ہے،عوام نے حق کا ساتھ دیا اور باطل کو رد کیا، عہد حاضر کے میر جعفر میر صادق کو رد کر دیا، بلاول کہتا تھا ہم آئینی تبدیلی لے کر آ رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان ایک تاریخی لمحات سے گزر رہا ہے، حق و باطل کے بیچ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے حق کا ساتھ دیا اور باطل کو رد کیا، عہد حاضر کے میر جعفر میر صادق کو رد کر دیا، بلاول کہتا تھا ہم آئینی تبدیلی لے کر آ رہے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارا کیس سادہ ہے، ہمیں کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی جمہوریت مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر چھانگا مانگا کی منڈیاں لگائی جاتی ہیں، ضمیروں کے سودا گروں کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے روکا جانا چاہیے۔
انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس بے شمار پاورز موجود ہیں کہ وہ کرپٹ پریکٹسز کو روک کر کارروائی کرے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے جمہوری نظام کو گندا کرنے والی کالی بھیڑیں موجود ہیں، سینیٹ کے الیکشن سے قبل کھلے عام ایک واردات پکڑی گئی تھی۔فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں میڈیا کوریج دیکھتے ہوئے نوٹس لیا تھا۔