کراچی (گلف آن لائن)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کمشنر کراچی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ٹوئیٹ میں 150 روپے فی لیٹر کی قیمت والے جعلی نوٹیفکیشن کی تردید کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ ان کی جانب سے 150 روپے فی لیٹر کی قیمت والا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔سرکاری سطح پر دودھ کی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔واضح رہے کہ ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے اپنی من مانی قیمتوں میں دودھ کی فروخت جاری رکھی ہوئی ہے۔