روس

روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں

ماسکو (گلف آن لائن)روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو غیردوست ممالک قرار دے کر ویزہ پابندیاں عائد کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نیویزہ پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔جن ممالک پر ویزہ پابندیان عائد کی گئیں ان میں ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک ، آئس لینڈ، البانیہ، اندورا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرسی، انگولیا، برٹش ورجن آئی لینڈز، جبرالٹر، کینیڈا، موناکو، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، سان مارینو، شمالی مقدونیہ، سنگاپور، امریکا، تائیوان، یوکرین، مونٹی نیگرو سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کاکہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کیخلاف براہ راست مکمل ہائبرڈ وار مسلط کردی ۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کی اس محاذ آرائی کی وجہ ڈھکی چھپی نہیں، وہ روسی معیشت، ملکی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچا کر روس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔یوکرین حملے کے بعد روس پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو غیردوست ممالک کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے اور ان ممالک کے شہریوں کو روس میں داخلے کیلئے سخت شرائط سے گزرنا ہوگا۔علاوہ ازیں روس 52 دوست ملکوں کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کرے گا، روس کا 9 اپریل کے بعد سے 52 ملکوں پرعائد پروازوں کی پابندی ختم کرنے کا ارادہ ہے،روس نے کورونا پابندیوں کے باعث ان ملکوں سے پروازوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں