خواجہ سعد رفق

پنجاب میں گورنر راج لگ سکتا ہے نہ اسمبلی تحلیل ہو سکتی ہے ،پاکستان بنانا سٹیٹ یا جنگل نہیں ‘خواجہ سعد رفق

لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی نے کتنی بار آئین کو توڑنا ہے ،آپ اکثریت کھو چکے ہیں کیا آپ پچ پر لیٹے رہیں گے ،پاکستان بنانا سٹیٹ یا جنگل نہیں ہے ،عوام اب عمران خان کی نحوست سے تنگ آ گئے ہیں ، ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے لیکن خود آئین کو تور رہے ہو اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہو،گورنر راج لگ سکتا ہے اور نہ اسمبلی تحلیل ہو سکتی ہے ، مرکز اور صوبے میں حکومت نہیں ہے اس لئے گورنر اسے لگانے کی پوزیشن میں نہیں ۔

عطا اللہ تارڑ اور خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت اور ایڈو کیٹ جنرل کی انڈر ٹیکنگ کے باوجود پنجاب میں بھی آئین توڑا گیا،ڈپٹی اسپیکر کو دبائو میں لا کر پہلے اجلاس چھ اپریل کو اجلاس بلایا او رپھر اسی کو 16 اپریل کو کر دیا، پوری کوشش کی گئی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ ہو،ڈپٹی اسپیکر کے تحریری حکم کے باوجود کسی نے حکم نہیں بلکہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر یا ڈپٹی اسی اجلاس کے صدارت نہیں کر سکتے جو ان کے خلاف ہو،عمران خان اور پرویز الٰہی اپنے اقتدار کے لیے کتنی بار آئین کوتوڑیں گے ،انہوں نے ووٹ چوری کر کے پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائی تھی اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے تو باز آ جائیں کتنی بار آئین کی توہین کریں گے ۔

عطا تارڑنے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی جو وزیر اعلی کے امیدوار بھی ہیں ان کو نہ قانون او رنہ آئین کا لحاظ ہے ،انہوں نے اور ان کے بیٹے نے ممبران اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی ،گورنر ہائوس میں وزیراعظم کے اجلاس میں 139اراکین شریک ہوئے جبکہ ہم نے جو گزشتہ روز افطار دیا اس میں 200اراکین شریک تھے ۔ انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہی اپنی عمر کا خیال کریں ،آپ 74سال کے ہو گئے ہیں،آپ نے اللہ کو جان نہیں دینی ،پیسوں کا مکروہ دھندہ آپ نے کیا ہے ،اگر آپ میں ہمت نہیں تھی تو کاغذات نامزدگی جمع نہ کراتے کسی اور نامزد کر دیتے ۔آپ نے لیٹ کر رونا شروع کر دیا ہے ،آپ چیخیں مار یں یا جو کچھ مرضی کریں سیاست اب آپ کے بس کی بات نہیں ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والے رمضان میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،اسمبلی میں توڑ پھور کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں اگر ا س میں ہمارے شامل ہوں تآپ سب کو معطل کر دیں تو بھی آپ وزیر اعلی نہیں بن سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں