لاہور(گلف آن لائن)متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب کے ممکنہ تبادلے رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی جسے سماعت کیلئے بھی مقرر کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کل (پیر) کے روز حمزہ شہباز کی مرکزی درخواست کے ساتھ اس کی سماع کریں گے ۔
درخواست میں پنجاب حکومت ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف موقف اختیار کیا گیاہے کہ عثمان بزدار کا بطور وزیر اعلی پنجاب استعفیٰمنظور ہو چکا ہے جبکہ صوبے میں کوئی کابینہ موجود نہیں ہے ۔قانون کے مطابق انتخابات کے دوران ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جا سکتیں۔پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہونے جارہا ہے اوراب چیف سیکرٹری اور آئی جی کے تبادلے پر غور کیا جا رہا ہے۔استدعا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے ممکنہ تبادلوں سے روکا جائے۔