سونم کپور

سونم کپور کے گھر 1کڑور سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کا انکشاف

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی اداکارہ سونم کپور اور اْن کے شوہر، کاروباری شخصیت، آنند آہوجا کے گھر 1 کڑور سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کے ممبئی میں واقع گھر میں ہونے والی ڈکیتی کو میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے، یہ ایک بڑی ڈکیتی اور ہائی پروفائل کیس ہونے کے سبب ممبئی پولیس بھی خفیہ انداز میں تفتیش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر 1 کڑور 41 لاکھ سے زیادہ مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے، سونم کپور کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور کیش غائب ہے۔ممبئی پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کا پتہ لگانے کے لیے گھر کے 25 ملازمین سے تفتیش کر رہی ہے جن میں گھر کے ڈرائیور، رکھوالی اور باغبانی اور پر معمور 9 ملازمین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں