اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان عوامی مطالبے پر آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ان کے خلاف ناکامیوں، نااہلیوں، بدانتظامیوں، بحرانوں اور اسکینڈلز کی ایک طویل چارج شیٹ ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ایک طرف مجموعی استعفوں کی بات ہو رہی ہے دوسری طرف وزیراعظم کے لئے امیدوار نامزد کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف پہلے سے بٹی ہوئی تھی حکومت ختم ہونے کے بعد مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل کے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔