لاہور( گلف آن لائن)صوبے میں حکومت نہ ہونے اور انتظامی افسران کے فیلڈ میں نہ نکلنے کی وجہ سے گراں فروشوں کی جانب سے عوام کا استحصال جاری ہے ، پرچون سطح پر دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے سبزیوں او رپھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت21روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف اوپن مارکیٹوں میںپرچون سطح پر دکاندار 30سے35روپے فی کلو فروخت کرتے رہے ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم18روپے کی بجائے25،پیاز درجہ اول 45روپے کی بجائے 55،ٹماٹر درجہ اول155 روپے کی بجائے 190سے200روپے، ٹماٹر درجہ دوم 145کی بجائے 170،لہسن دیسی 165روپے کی بجائے 190روپے،
لہسن چائنہ 355 روپے کی بجائے 410روپے،لہسن ہرنائی 270روپے کی بجائے 320،ادرک تھائی لینڈ205روپے کی بجائے250،ادرک چائنہ190 روپے کی بجائے 230روپے روپے،کچنار155 روپے کی بجائے 170روپے،کھیرا فارمی 40روپے کی بجائے50روپے،میتھی 42روپے کی بجائے 50سے55،بینگن52 روپے کی بجائے 60 سے 65روپے،بند گو بھی76روپے کی بجائے90روپے،پھول گوبھی52روپے کی بجائے 60،شملہ مرچ 88روپے کی بجائے120روپے،بھنڈی 150روپے کی بجائے 180سے190روپے،سبز مرچ اول 90روپے کی بجائے 110روپے،لیموں دیسی 380روپے کی بجائے 520،لیموں چائنہ 195روپے کی بجائے 300روپے،اروی 78روپے کی بجائے 90،گاجرچائنہ 40روپے کی بجائے 50روپے اورکریلا 83روپے کی بجائے 100روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔
پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول سرکاری نرخ250 روپے کی بجائے 350 روپے ،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم 150کی بجائے 180،سیب کالا کولو میدانی140کی بجائے170،سیب سفید اول 140روپے 180روپے ،سیب امر ی 145روپے کی بجائے 170،کیلا درجہ اول فی درجن140روپے کی بجائے 200سے210روپے،کیلا درجہ دوم درجن 88 روپے کی بجائے 110سے115روپے،کیلا سپیشل180روپے کی بجائے 270سے280،مسمی اول درجن200روپے کی بجائے 250روپے،کینو اول درجن 250روپے کی بجائے 270سے 280روپے،امرود 85روپے ،اسٹابری اول 165روپے کی بجائے 200روپے،کھجور ایرانی 275روپے کی بجائے 330روپے،کھجور اصیل 215روپے کی بجائے 240روپے اورخربوزہ اول 110روپے کی بجائے 120 روپے فی کلو پر فروخت ہوا ۔