بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ نیٹو کو چین کے خلاف بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیان بازی بند کرنی چاہیئے اور نظریات کی بنیاد پر محاذ آرائی ترک کرنی چاہیے، چین کی ترقی ایک خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع ہے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے ایک منعقدہ پریس کانفرنس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے چین سے متعلق بیان کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے یورپ میں تو انتشار پھیلا دیا ہے اب وہ ایشیائی خطے میں گڑ بڑ نہ پھیلائے۔
ترجمان نے کہا کہ یورپ کی متعددشخصیات نے نشاندہی کی کہ امریکہ ،روس-یوکرین تصادم کا سب سے بڑا سبب ہے اور اس نے جنگ چھیڑی ہے تاہم اس سے پیدا ہونے والے مصائب و الم یورپ کو برداشت کرنے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تصادم کے بعد سے امریکہ ،روس پر پابندیاں عائد کرتا آ رہا ہے۔اس سے نہ صرف روس،بلکہ دنیا میں توانائی،خوراک اورمعیشت کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔امریکہ نے پابندیاں عائدکرنے کو غیرقانونی مفادات کے حصول کے لیے ایک آلہ بنایا ہے ۔امریکہ ایک طرف روس پر پابندیاں عائد کرتا ہے تودوسری طرف روس سے پٹرول خرید لیتا ہے۔
امریکہ کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے دوسرے ممالک کے عوام کو ادائیگی پر مجبور کرے۔