ناصر شاہ

ناصر شاہ کا اسمبلیوں سے استعفے کیلئے عمران خان کو چیلنج

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے اسمبلیوں سے استعفے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دے دیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے فوری اسپیکر کو اپنے استعفے بھجوائیں، اگلے ایک مہینے میں سو سے زیادہ نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

ناصر شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ حصہ لیں، آپ کی مقبولیت بھی ٹیسٹ ہو جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ آئیں ہمت کریں، ہاتھ کنگن کو آرسی کیا، ورنہ عزت سے آ کر اسمبلی میں بیٹھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں