اسلام آباد(گلف آن لائن)باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں فروری 2022 کے دوران سالانہ بنیاد پر67.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق فروری 2021 میں باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 7.7 ارب روپے رہا ، تاہم فروری 2022 میں یہ بڑھ کر 12.9 ارب روپے ہوگیا ۔
اس طرح فروری 2021 کے مقابلے میں فروری 2022 کے دوران باسمتی چاول کی ملکی برآمدات میں 5.2 ارب روپے یعنی 67 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔