اسلام آباد (گلف آن لائن )سیکرٹری سری لنکا کرکٹ موہن ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ایشیا کے کرکٹ بورڈز اور آسٹریلیا کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میٹنگز کے دوران کامیاب گفتگو ہوئی، سب کچھ شیڈول کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں برس سیریز کا سری لنکا بورڈ کو مالی فائدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کو سری لنکامیں دو ٹیسٹ تین ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کیلئے جون میں دورہ کرنا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا وفد سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکا میں موجود ہے۔ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں ہوگا جبکہ پاکستان کو بھی اس دوران سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔