مقبولیت میں اضافہ

”اے مشتِ خاک” کی آخری قسط،ثناء جاوید کی مقبولیت میں اضافہ

کراچی (گلف آن لائن)ڈرامہ سیریل ”اے مشتِ خاک” کی آخری قسط نشر ہوئی تو اداکارہ ثناء جاوید کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔ثناء جاوید کے انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد ثناء جاوید بھی اْن نامور پاکستانی اداکارائوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 70 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے۔

اس موقع پر ثناء جاوید نے اپنی انسٹاگرام فیملی کے لیے خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے 7 ملین فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی بڑی ہوگئی ہے اور میں آپ سب کے پیار و محبت کیلئے بیحد شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں