وزیراعظم

وزیراعظم کا پریشان کن معاشی اشاریوں پر اظہارِ تشویش، معاشی ٹیم کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(نمائندہ خصو صی ) وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں، ہرصورت عام آدمی کی معاشی حالت بہترکرنے کیلئے اقدمات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی معیشت کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیرعمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو وزارت خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پریشان کن معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیارکرنے اور مہنگائی پرقابو پانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں، ہرصورت عام آدمی کی معاشی حالت بہترکرنے کیلئے اقدمات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں