گولڈن ویزا

عمران عباس کو متحدہ عرب امارات کا ‘گولڈن ویزا’ مل گیا

کراچی (گلف آن لائن)معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ‘گولڈن ویزا’ مل گیا۔عمران عباس نے انسٹاگرام پر اماراتی حکّام کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’متحدہ عرب امارات ہمیشہ سے ان کا دوسرا گھر رہا ہے اور متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنا بہت خوشی کی بات ہے’۔

اْنہوں نے لکھا کہ’وہ حکام اور اپنے دوستوں کے بہت مشکور ہیں، جنہوں نے اس سارے عمل کو اتنا خوشگوار بنایا’۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ‘اب وہ اس حیرت انگیز سرزمین سے پہلے سے زائد واقفیت حاصل کرنے کے منتظر ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں