برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم، وزرا سمیت 10حکومتی عہدیداروں پر روس میں داخلے پر پابندی

لندن (گلف آن لائن)روس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، سیکریٹری خارجہ لز ٹرس، وزیر دفاع بین والیس اور 10 دیگر برطانوی حکومتی عہدیداروں اور سیاست دانوں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ پابندی لگانے کا اقدام برطانوی حکومت کی جانب سے غیرمعمولی دشمنی پر مبنی کارروائیوں خاص طور پر سینئر روسی حکام کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے فیصلے کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ جلد ہی پابندی کی فہرست میں مزید افراد کو بھی شامل کیا جائے گا۔

برطانوی حکومت کے ترجمان نے روس کی جانب سے بورس جانسن اور دیگر برطانوی سیاست دانوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور ہمارے بین الاقوامی شراکت دار یوکرین میں روسی حکومت کے افسوس ناک اقدامات کی مذمت کرنے اور کریملن سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔کریملن نے برطانوی وزیر اعظم کو روس مخالف دوڑ میں سب سے زیادہ سرگرم شخص قرار دیا اور کہا کہ بورس جانسن یوکرین کے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا ہم یوکرین کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں