لاہور (گلف آن لائن)اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ڈوپنگ معاملے پر پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کو خط لکھ دیاجس میں طلحہ طالب نے کہا کہ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا، ٹیسٹ میں پائے جانے والے اجزا کا علم نہیں۔انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ میرے کیس کو رحمدلی سے سنا اور دیکھا جائے، کیریئر میں 9 بار ڈوپ ٹیسٹ ہوا، ہر بار رپورٹ منفی آئی۔
انہوںنے کہاکہ ڈوپنگ قوانین کا احترام کرتا ہوں، سب پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے، پروٹین ٹیسٹ اور طبی ماہرین سے مشاورت کے لیے تعاون درکار ہے۔خیال رہے کہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا چند روز پہلے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ان کا ڈوپ ٹیسٹ ایک پاکستان اور دوسرا تاشقند میں لیا گیا تھا۔