بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا جس میں انہوں نے صوبہ کوانا میں مسلسل بارشوں سے شدید سیلاب کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنی جانب سے اور چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےجاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جنوبی افریقی حکومت کی مضبوط قیادت میں آفت زدہ علاقوں کے لوگ تباہی پر قابو پا کر اپنے گھروں کی جلد دوبارہ تعمیر کر سکیں گے۔