ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح سے دو بچوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی اور فلمی کیریئر میں توازن برقرار رکھتی ہیں۔کرینہ کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماں بننے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ‘اْنہیں ایک بیوی، ماں، بیٹی، بہن، دوست بننا اتنا ہی اچھا لگتا ہے جتنا کہ اْنہیں اسکرین پر مختلف کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لیے اْنہوں نے زندگی میں ایک توازن قائم کرلیا ہے’۔اْنہوں نے مزید کہا’اْنہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں بہت محنت کی ہے اور آج جو چیز ان کے لیے سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ان کا خاندان، دوست، مداح اور سامعین اْنہیں کس طرح دیکھتے ہیں’۔کرینہ کپور سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ ‘کیا کم پروجیکٹس لینا ایک شعوری فیصلہ ہے تاکہ وہ اپنے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کو بھی پوری توجہ دیں اور انہیں بڑے ہوتے دیکھ سکیں؟’
اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ان کی زند گی میں بچوں کے ہونے سے ان کے اسکرپٹ کا انتخاب کرنے کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ’وہ ہمیشہ سے ہی اپنے لیے پراجیکٹس کا انتخاب کرنے کے لیے بہت زیادہ سوچتی ہیں، اگر اْنہیں واقعی کوئی اسکرپٹ بہت دلچسپ لگتا ہیتووہ اسے کا فوراً انتخاب کرلیتی ہیں’۔اْنہوں نے کہا کہ’وہ زندگی میں ایسی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی ہیں جہاں وہ اپنے کیریئر کو اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھا سکتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی کو وقت اور توجہ دینے کے قابل ہیں’۔کرینہ کپور نے کہا کہ کے لیے صحیح پروجیکٹ ہمیشہ وہ ہوتا ہے جس کی کہانی اور کردار اچھا ہو اور اس کے علاوہ وہ اس بات کو ذہن میں رکھتی ہیں کہ پروجیکٹ میں ان کے ساتھ کیسے لوگ ہوں گے’۔اْنہوں نے کہا کہ’پراجیکٹ کا انتخاب ترجیح اور وقت کے حساب سے کیا جاتا ہے’۔