عبد القادر پٹیل

زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی اولین ترجیح ہے، عبد القادر پٹیل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی اولین ترجیح ہے۔،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کیحوالے سے کابینہ اوروزیراعظم سے رہنمائی لی جائیگی انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات منگوا لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کابینہ اوروزیراعظم سے رہنمائی لی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ صحت ایسا شعبہ ہے جس پر ٹیکس کم سے کم ہونا چاہیے۔صحت کیشعبیمیں ٹیکس میں کمی باریوزارت خزانہ کاتعاون بھی درکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی غریب کو سستا اور معیاری علاج مہیا کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ وعدہ ہے زندگی بچانے والی سستی ادویات جلد عوام کی پہنچ میں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں