تاریخ کا اعلان

شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ‘ڈنکی’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم’ڈنکی’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔مداحوں کا انتظار ختم ہوا، اب تھری ایڈیٹس اور پی کے فلم کے پروڈیوسر راج کمار ہیرانی اور سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک ساتھ پروجیکٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر ایک ٹیزر شیئر کیا ہے جوکہ ان کی نئی فلم’ڈنکی’ کے بارے میں ہے۔اْنہوں نے یہ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پیارے سر راجکمار ہیرانی، آپ تو سانٹا کلاس نکلے’۔

اْنہوں نے لکھا کہ’سر یہ پراجیکٹ شروع کریں وہ بالکل وقت پر پہنچ جائیں گے بلکہ وہ فلم کے سیٹ پر ہی رہنے لگیں گے’۔شاہ رخ خان نے لکھا کہ وہ راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے پر شکر گزار ہیں اور بے انتہا خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں اْنہوں نے بتایا کہ فلم اگلے سال 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے مداح اْنہیں پہلی بار اسکرین پر اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں