اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کا مرتکب شخص تمام سیاستدانوں پر بیرون سازش اور فنڈنگ کا الزام لگا رہا ہے،عمران خان سو سال حکومت کر لے پھر بھی ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں ڈال سکتا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ ڈپٹی سپیکر کے دور میں ریکارڈ متنازعہ قانون سازی کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی مداخلت پر ایوان میں قانون سازی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ خودمختاری کے نام پر سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ فیٹف کے نام پر قانون سازی سے ملک کی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ فارن فنڈنگ کا مرتکب شخص تمام سیاستدانوں پر بیرون سازش اور فنڈنگ کا الزام لگا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا چیئرمین مشرف کا ایلچی بن کر دنیا بھر سے تعاون مانگتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیر نے تسلیم کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج وہ حکومت میں ہوتے۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان سو سال حکومت کر لے پھر بھی ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں ڈال سکتا۔ انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی جدوجہد صاف اور شفاف انتخابات کیلئے ہے،مشکلات کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی آج امریکہ مخالفت کی باتیں کررہا ہے ،عمران خان کل تک امریکی جنگ کو پاکستان لانے والے پرویزمشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کررہے تھے ،یہاں بازو مروڑ کا قانون سازی کرائی جاتی رہی ،ہمیں قانون سازی اپنے عوام کے مفاد میں کرنا چاہیے ۔
٭٭٭٭٭