اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے،دنیا بھر کے ممالک کے سفیران کے وزیرِ اعظم کو مبارکبادوں کے پیغامات تقریباً چار سال بعد خارجہ پالیسی کی بہتری کی طرف جانے کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزیرِ اعظم کے طور پر پہلے دس دن ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے پاکستان کی نوید دے رہے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک کے سفیران کے وزیرِ اعظم کو مبارکبادوں کے پیغامات تقریباً چار سال بعد خارجہ پالیسی کی بہتری کی طرف جانے کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں، موجودہ حکومت کو نہ صرف عوامی بلکہ دوست ممالک کا اعتماد حاصل ہے۔