چیئرمین

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وینے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم و پیٹرن چیف کرکٹ بورڈ شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے 2 نام دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ گورننگ بورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

اس سے قبل سٹاف سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انہیں کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے،اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجا کے سٹاف کی ساتھ تقریباً 15 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں