کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے اور ساتھی اداکار گوہر رشید کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی ہے۔ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے کئی سوالات کے جوابات دیئے۔اسی دوران ان سے ایک مداح کی جانب سے درخواست کی گئی کہ’ برائے مہربانی، گوہر رشید سے شادی نہ کریں’۔
جس پر پہلے تو اداکارہ کی جانب سے کافی مضحکہ خیز ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔اس کے بعد اْنہوں نے کہا کہ’ وہ اس بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہیں کہ گوہر رشید ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور حقیقت ان تمام کمنٹس اور قیاس آرائیوں کے برعکس ہے’۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ گوہر رشید حقیقی طور پر ان کے بہت اچھے دوست ہیں’۔