دوحا (گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور میڈیا آفس کے سربراہ عزت الرشق نے زور دے کرکہا ہے کہ صہیونی فوج نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں بمباری کی مگر یہ بمباری فلسطینی قوم کے عزم اور استقامت کو متاثر نہیں کرے گی۔ اسرائیلی جارحیت اور بمباری کے باوجود القدس، الاقصی اور تمام مقدس مقامات کا دفاع جاری رکھا جائے گا اور فلسطینی قوم بھرپور طریقے سے مزاحمت جاری رکھے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق الرشق نے ایک پریس بیان میں کہا کہ سیف القدس کی جنگ سے مسلط کردہ مساوات ناقابل واپسی ہیں۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کو اپنی ناکامی کو چھپانے اور ہمارے عوام کی مرضی اور ان کی بہادرانہ مزاحمت کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ مزاحمت نے قابض دشمن کو صیہونی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا اور اسے الاقصی میں قربانی ذبح کرنے سے روک ۔حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے اپنی پوری طاقت اور مزاحمت کے ساتھ فتح کے راستے پر اضافی پوائنٹ حاصل کیے ہیں