کراچی(گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونا1933ڈالر پر مستحکم رہا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولر ز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کی کمی سے فی اونس سونا1لاکھ 32ہزار400روپے جبکہ دس گرام سونا257روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار512روپے کا ہو گیا ۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا58ڈالر سستا ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں