بغداد(گلف آن لائن)شمالی عراق میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں ترک صدر نے کہا ہے کہ پنجہ کلید فوجی آپریشن دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے استنبول میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف پنجہ کلید فوجی آپریشن ایک ایسا آپریشن ہے جس کا مطلب دہشت گرد تنظیم پر آخری کاری ضرب ہے۔
اٹھارہ اپریل سے جاری پنجہ کلید فوجی آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی عراق میں پنجہ کلید فوجی آپریشن اس وقت ایک آپریشن ہے جس کا مطلب دہشت گرد تنظیم پر آخری کاری ضرب ہے۔ دہشت گرد تنظیم اب اپنے آخری سانسوں پر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن تمام تکنیکی پہلوئوں کے ساتھ جاری ہے اور یہ کاروائی اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کلین اپ آپریشن ختم نہیں ہو جاتا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ انتھک محنت سے جاری رکھیں گے۔صدر ایردوان نے یوکرین روس مذاکرات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نتیجہ مثبت ہے۔ لیکن جو ہم چاہتے ہیں ویسا نہیں ہے لیکن یہ بہتر ہو جائے گا۔ ہم ناامید نہیں ہیں۔