عمران خان

عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو صف اول کے سپاہی قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا ٹیم کو صف اول کے سپاہی قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ یں سوشل میڈیاکے اپنے تمام جنگجوؤں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کے خلاف ہماری جنگ کو دلیری سے سماجی میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ خودمختاری و جمہوریت کی ہماری اس تحریک کو آگے بڑھاتے رہیے آپ ہماری صفِ اوّل کے سپاہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں