پیٹرولیم

پیٹرولیم پر سبسڈی ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط تسلیم کرنے سے عوام پر بے پناہ بوجھ پڑیگا’ اشرف بھٹی

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط تسلیم کرنے سے عوام پر بے پناہ بوجھ پڑے گا ، مطالبہ ہے کہ حکومت ایسا میکنزم بنائے جس سے کمزور طبقے کو پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میںسبسڈی کی صورت میں ریلیف ملتا رہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت اپنی آمدن میں اضافے کیلئے روایتی کی بجائے نئے شعبے تلاش کرے ۔ تاجر اور عوام پیٹرولیم کی مہنگی مصنوعات اور بھاری یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کر کے ہمت ہار چکے ہیں اور ان میں مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط تسلیم کرنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جس سے تاجر اور کمزور طبقات بری طرح متاثر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی سر گرمیوں میں تیزی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہو سکے ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کے غیر ضروری اخراجات میں کٹ لگایا جائے ، وزارتوں کے غیر ضروری بجٹ مکمل ختم کئے جائیں جبکہ سرکاری افسران کو ملنے والی غیر ضروری اضافی مراعات کو بھی ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں