سیلز مشینوں

یوٹیلیٹی اسٹورز کی پوائنٹ آف سیلز مشینوں کا ایف بی آر سے منسلک نہ ہونے کا انکشاف

کراچی(گلف آن لائن)ملک بھر میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز کی پوائنٹ آف سیلز مشینوں کا ایف بی آر سے منسلک نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آر نے عوام سے ٹیکس لے کر قومی خزانے میں جمع نہ کرانے والے ٹیکس چور کاروباریوں سے وصولی کے لیے پوائنٹ آف سیل سسٹم متعارف کرایا تھا، ملک کے تمام ہول سیلرز اور ریٹیل ڈیپارتمنٹل اسٹورز پوائنٹ آف سیل سسٹم میں رجسٹر ہونے کے پابند ہیں۔صورت حال یہ ہے کہ ملک میں حکومت کے ماتحت سب سے بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور چین یوٹیلیٹی اسٹورز کی پوائنٹ آف سیلز مشینیں ہی ایف بی آر پی او ایس سے منسلک نہیں۔

ایف بی آر ذرائع نے اس ضمن میں بتایاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا سیلز ٹیکس ہر سال آتا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے خریداری کا ریکارڈ رکھنے کے لئے پوائنٹ آف سیل مشینیں لگائیں، کارپوریشن نے 29 مارچ کو ملک بھر میں 4 ہزار چھوٹے بڑے اسٹورز پر پی او ایس انسٹال کئے۔پی او ایس کی تنصیب کے بعد اشیا پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی بھی ہونے لگی ہے لیکن اب تک ایف بی آر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی ایک بھی پی او ایس مشین رجسٹرڈ نہیں۔واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے عوام میں پی او سی رسیدوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے انعامی اسکیم بھی شروع کررکھی ہے۔ جس می قرعہ اندازی کے تحت ہزاروں روپے کے نقد انعامات دیئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں